ہومتازہ ترینلوساکا میں چین اور زیمبیا کے عوامی روابط کی شاندار عکاسی، آسمان...

لوساکا میں چین اور زیمبیا کے عوامی روابط کی شاندار عکاسی، آسمان ڈرونز سے جگمگا اٹھا

ہفتے کی شب زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں سینکڑوں ڈرونز نے ہم آہنگ پرواز کرتے ہوئے آسمان کو روشنیوں سے جگمگا دیا۔ اس ڈرون لائٹ شو کا مقصد چین اور زیمبیا کے عوامی روابط کو اجاگر کرنا تھا۔
ڈرون لائٹ شو میں اہم منصوبوں کی عکاسی کرنے والے مختلف فضائی مناظر پیش کئے گئے جن میں تنزانیہ زیمبیا ریلوے، دونوں ممالک کے قومی پرچم اور زیمبیا کے منفرد سیاحتی مقامات شامل تھے۔
موسیقی کی دھنوں کے ساتھ ہم آہنگ ڈرونز نے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھیر دیئے۔ ناظرین نے خوشی کے نعروں اور تالیوں سے داد دی جس سے تقریب کا ماحول پرجوش ہوگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جِنگ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کان کنی، توانائی اور اشیائے تجارت کے شعبوں میں چین اور زیمبیا کے درمیان تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو بھرپور ثقافتی روابط نے بھی نمایاں کیاہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہان جِنگ، چینی سفیر، زیمبیا
’’عوام پر مرکوز ترقی کے فلسفے کو برقرار رکھتے ہوئے چین اور زیمبیا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عملی تعاون کو مزید بڑھاتے رہیں گے۔ ہم ٹیکنالوجی میں جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیمبیا کی جدیدکاری کی کوششوں میں مدد کریں گے۔ ہم زیمبیا کے لوگوں کے لئے ٹھوس فوائد لائیں گے اور اپنی جامع تزویراتی اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔‘‘
زیمبیا کی کابینہ کے سیکرٹری پیٹرک کانگوا نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کے جشن کی اس تقریب نے دوستی، ثقافت اور تکنیکی جدت کو یکجا کر دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پیٹرک کانگوا، کابینہ سیکرٹری، زیمبیا
’’ہم جو کچھ دیکھنے والے ہیں وہ محض ٹیکنالوجی کا ایک شاندار مظاہرہ نہیں بلکہ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ ٹیکنالوجی ثقافت، سفارت کاری اور سیاحت کو اجاگر کرنے کا کیسے ایک مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔‘‘
لوساکا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں