ہومتازہ ترینٹرمپ انتظامیہ کا پناہ گزینوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ کا پناہ گزینوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ کی درخواست دینے والے دو لاکھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بی ون اور بی ٹو بزنس اور سیاحتی ویزوں پر آئے افراد کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ 2016 سے 2025 کے درمیان جاری کئے گئے ویزوں کی منسوخی کے زیادہ امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویزہ منسوخی کی کارروائی امریکی محکمہ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ امریکی نائب وزیرخارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا ہے کہ سیاحتی ویزوں کو پناہ حاصل کرنے کا چور دروازہ نہیں بننے دیں گے۔ مختصر ویزوں پر آکر پناہ مانگنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں