ہومتازہ ترینریڑھی بانوں پر ماڈل ریڑھیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی...

ریڑھی بانوں پر ماڈل ریڑھیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر نصب کرنے کا دباؤ

لاہور (لارڈ میڈیا): ماڈل ریڑھیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا لائٹنگ بورڈ لگانا لازمی قرار دیے جانے پر غریب ریڑھی بانوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گڑھی شاہو کے کپ اسٹور کے اطراف موجود ماڈل ریڑھیوں کے مالکان کے مطابق ریڑھیوں پر مریم نواز کی تصویر کے ساتھ کارپوریشن کا مونوگرام لگانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ریڑھی بانوں کا الزام ہے کہ تصویر والا بورڈ نہ لگانے یا اس کے لیے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ریڑھی منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مبینہ طور پر ہر ریڑھی بان سے بورڈ کے نام پر 12 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

ریڑھی بانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ریڑھیوں کے منصوبے کو غریبوں کے لیے سہولت بنایا جائے اور اضافی مالی بوجھ اور غیر ضروری شرائط سے انہیں نجات دلائی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں