ہومتازہ ترینامریکی دفاعی حکام نے ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے خبردار...

امریکی دفاعی حکام نے ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے خبردار کیا تھا، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دفاعی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔ تاہم، ٹرمپ نے ان خدشات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران پر حملے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے کہا تھا کہ ایران جنگ کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ نے ان خدشات کو نظرانداز کیا اور ایران پر حملے کا فیصلہ کیا۔

جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کو بتایا تھا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے جوہری پروگرام کو ترک کر سکتا ہے۔ تاہم، 6 ماہ بعد جنگ ختم ہونے کے بجائے امریکا نے پابندیوں کی حکمت عملی اختیار کی۔ فوجی اور سفارتی کوششوں کے بعد اب ٹرمپ کو معاشی جنگ سے امیدیں ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ معاہدہ کرے ورنہ اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں