ہومتازہ ترینحکومت اور پیپلز پارٹی کا اپوزیشن جماعت کے ساتھ رابطوں کا...

حکومت اور پیپلز پارٹی کا اپوزیشن جماعت کے ساتھ رابطوں کا آغاز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے الگ الگ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں مدعو کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس میں عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔ سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ معاملہ صحت کا ہے اور اسی پر توجہ مرکوز ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس سے ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپوزیشن سے رابطے بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کی، جس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے درمیان رابطے معمول کا حصہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں