اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز اسپتال منتقلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں اہم اجلاس کے بعد ان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ اور سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا ہے۔
پمز اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔


