ہومتازہ ترینلیڈز ٹیسٹ میں گیند کو دو حصوں میں کاٹ دیا گیا

لیڈز ٹیسٹ میں گیند کو دو حصوں میں کاٹ دیا گیا

لیڈز (لارڈ میڈیا) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب انگلینڈ کی ٹیم نے گیند کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

عام طور پر ایک اننگز میں زیادہ وکٹیں لینے والا بولر میچ کی گیند کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھتا ہے۔ تاہم، جوش ٹنگ نے اولی رابنسن کو گیند کے دو ٹکڑے کرنے کا منفرد آئیڈیا دیا۔

اولی رابنسن نے کہا کہ پاکستان کی اننگز کے بعد جوش ٹنگ نے تجویز دی کہ گیند کو آدھی آدھی تقسیم کر لینا چاہیے۔ ڈریسنگ روم میں جاکر جوش ٹنگ نے گراؤنڈ اسٹاف سے درخواست کی، جنہوں نے حیران کن طور پر گیند کے دو ٹکڑے کر دیے۔

سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں