لندن (لارڈ میڈیا) شہزادہ ہیری نے چھ سال بعد امریکا سے اپنی بیوی میگھن مارکل اور بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے بادشاہ چارلس کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی درجات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اور وہ سرکاری امور انجام نہیں دیں گے۔ ان کے بیٹے آرچی اور بیٹی للی بیٹ نے برطانیہ میں اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔
شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے اختلافات کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں انہوں نے شاہی خاندان پر تنقید بھی کی تھی۔
امریکا میں قیام کے دوران شہزادہ ہیری کو اعزازی فوجی ٹائٹل سے محروم کر دیا گیا تھا۔ تاہم، ان کی اہلیہ میگھن امریکا کے اعلیٰ حلقوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔


