ہومBlogعمران کو نجی اسپتال منتقل کرنا خطرناک مثال ہوگی، خواجہ آصف

عمران کو نجی اسپتال منتقل کرنا خطرناک مثال ہوگی، خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر عمران خان کو نجی اسپتال میں علاج کی اجازت دی گئی تو کل کو ہر قیدی یہی مطالبہ کرے گا کہ ان کا علاج بھی پرائیویٹ اسپتال میں کیا جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نواز شریف سمیت تمام رہنماؤں کو سرکاری اسپتالوں میں بھیجا گیا تھا اور ایک بار تو ڈاکٹروں نے نواز شریف کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے حامی ڈاکٹر کو ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا مؤقف رجسٹرڈ کروانے کی گنجائش ہو تو حکومت یہ ضرور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ہمارے ساتھ کیسی حرکتیں کیں اور کیسی زبان استعمال کی۔ سابق وزیر اعظم کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اہم اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ان پر عدالت نے فیصلہ کیا ہے اور کل سماعت کے بعد وضاحت ہوجائے گی اور فیصلے پر عمل بھی ہوجائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں