لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی تحقیقاتی ادارے (این سی سی آئی اے) نے سرکاری افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے اوڈ گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے لاہور میں اوڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لیا۔
اعلامیے کے مطابق، گرفتار کارندے سرکاری افسر بن کر شہریوں کو بینک اکاؤنٹ بلاک کرنے کی دھمکی دے کر رقم بٹورتے تھے۔ ملزمان نے ایک خاتون کو اکاؤنٹ بلاک کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، جس پر متاثرہ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی تھی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عارف، یونس اور ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے تین موبائل فون برآمد اور 12 سے زائد جعلی موبائل لین دین کے اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ این سی سی آئی اے نے پھر سے شہریوں کو مشکوک کالز اور جعلی افسران سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔


