ہومتازہ ترینامریکا کا ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری، پانچ...

امریکا کا ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری، پانچ ممکنہ آپشنز سامنے آگئے

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ نے ایران کی معیشت پر دباؤ مزید بڑھانے کی تیاری کرلی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ آئندہ ہفتے تہران کے خلاف غیر معمولی اقتصادی اقدامات کا اعلان کرسکتی ہے۔ امریکی ویب سائٹ بلومبرگ نے ایران پر امریکی حکومت کی جانب سے معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے موجود پانچ ممکنہ طریقوں کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایرانی تیل کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین ایران کی تیل کی برآمدات کا 90 فیصد سے زیادہ خریدتا ہے، اس لیے چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف پابندیاں تہران کی آمدنی کم کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔

امریکا ایران کے ساتھ معمولی نوعیت کا لین دین کرنے والے غیر ملکی اداروں پر ثانوی پابندیاں بھی عائد کر سکتا ہے۔ اس اقدام سے روس، چین اور ایران کے پڑوسی ممالک پر بھی اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، تاہم یہ دھمکی ابھی تک عملی شکل اختیار نہیں کر سکی۔

ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات کے ساتھ ساتھ تہران کی پاکستان، ترکی اور قطر سے بھی بات چیت جاری ہے۔ اسی دوران امریکی انتظامیہ نے بعض غیر متوقع یورپی ممالک سے بھی رابطے بڑھائے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان کوششوں کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات محدود ہیں۔ مونا یعقوبیان کے مطابق دونوں فریقوں سے رابطوں کے ذریعے ایران اور امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے کی ترغیب دی جاسکتی ہے، لیکن یہ باقاعدہ ثالثی نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں