ہومتازہ ترینشرمیلا ٹیگور نے شادی کے بعد اسلام قبول کیا، صبا پٹودی

شرمیلا ٹیگور نے شادی کے بعد اسلام قبول کیا، صبا پٹودی

ممبئی (لارڈ میڈیا): اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کے بعد اسلام قبول کیا تھا، ان کی بیٹی صبا پٹودی نے انکشاف کیا ہے۔ صبا نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کی والدہ نے شادی کے بعد اسلام قبول کیا اور اپنے بچوں کو بھی مذہبی تعلیم دی۔

صبا پٹودی نے بتایا کہ ان کے گھر میں ہندو مذہب کی باقاعدہ مذہبی رسومات نہیں ہوتیں، تاہم ان کی والدہ نے انہیں اسلام، رمضان اور دیگر چیزوں کی سمجھ دی۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ہم پر منحصر تھا کہ ہم کس راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔

گھر میں مختلف مذاہب کی عزت کی جاتی ہے اور بچپن سے ہی عید کے ساتھ ساتھ کرسمس، دیوالی اور ہولی جیسے تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔ صبا نے کہا کہ کوئی مذہب زبردستی نہیں تھوپا گیا۔

صبا کے بھائی سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور اہلیہ کرینہ کپور مذہب کے معاملے میں کھلے ذہن کی مالک ہیں۔ سیف نے بتایا کہ ان کی ماں نے انہیں سکھایا ہے کہ خدا ایک ہے اور اس کے مختلف نام ہیں۔

پٹوری خاندان میں الگ مذاہب میں شادی کرنے کی روایت رہی ہے۔ سیف علی خان کی پہلی شادی امرتا سنگھ اور دوسری کرینہ کپور سے ہوئی۔ ان کی بہن سوہا علی خان نے ہندو اداکار کنال کھیمو سے شادی کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں