ہومتازہ ترینکراچی میں جشنِ آزادی گدھا گاڑی ریس، کوئل کی فتح

کراچی میں جشنِ آزادی گدھا گاڑی ریس، کوئل کی فتح

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ گدھا گاڑی ریس میں ‘کوئل’ نے میدان مار لیا۔ نیٹیو جیٹی پر ہونے والی اس روایتی ریس میں ‘چیما والا’ دوسرے اور ‘لال بادشاہ’ تیسرے نمبر پر رہے۔

ریس میں کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق ریس کا آغاز نیٹیو جیٹی پل سے ہوا اور اختتام کمشنر آفس پر ہوا، جس میں شہر بھر سے 40 گدھا گاڑیوں کے مالکان نے حصہ لیا۔

ریس کے اختتام پر ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار گدھا گاڑی ریس دیکھی ہے اور اپنی ثقافت کو بچانا چاہیے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کا کلچر ہے اور لیاری کراچی کی جان ہے، ایسے ایونٹس کے لئے اسپانسرز کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں