ہومتازہ ترینموسیقی کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی

موسیقی کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی

کراچی (لارڈ میڈیا): موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے 29 برس بیت گئے۔ نصرت فتح علی خان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔ انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت متعدد ملکی اور عالمی اعزازات سے نوازا گیا۔

نصرت فتح علی خان نے فیصل آباد کے قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو جنم لیا اور 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا۔ وہ قوالی کے ساتھ ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گاتے تھے۔

نصرت فتح علی خان نے مغربی سازوں کو استعمال کرکے قوالی کو جدت بخشی۔ ان کی قوالی ‘دم مست قلندر علی علی’ کو عالمی مقبولیت ملی۔ ان کی کئی قوالیاں آج بھی ان کی یادوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

نصرت فتح علی خان کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔ انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز ملے۔

16 اگست 1997 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کا انتقال ہوا، لیکن وہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں