ہومتازہ ترینتھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل 'سائریکس' دریافت

تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل ‘سائریکس’ دریافت

تھائی لینڈ (لارڈ میڈیا): تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت کی گئی ہے جس کا نام ‘سائریکس’ رکھا گیا ہے، جو مشہور سیریز ‘ہاؤس آف دی ڈریگن’ سے متاثر ہے۔ یہ چھپکلی ماؤنٹین ہارنڈ ڈریگنز کے گروہ سے تعلق رکھتی ہے اور اسے مے وونگ کے بلند پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں دریافت کیا گیا ہے۔

یہ تحقیق جریدے زوکیز میں شائع ہوئی جس میں واضح کیا گیا کہ یہ نسل اپنی گردن و پیٹھ پر موجود کانٹے دار ابھار کی وجہ سے منفرد ہے۔ محققین نے زردی مائل رنگ اور انڈوں کی بڑی تعداد کی بنیاد پر اس کا نام رکھا ہے۔

محققین نے کہا ہے کہ چھپکلیوں کی اقسام کی تقسیم کو بہتر سمجھنے کے لئے شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ دیگر پوشیدہ جانداروں کی دریافت کی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں