ہومتازہ ترینکراچی میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق لیاقت آباد سوکھا گراؤنڈ، اعظم نگر کے قریب مسلح ملزمان سے فائرنگ کے بعد خرم ولد شہریار اور محمد ثاقب ولد عبدالصمد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور کے دو پستول، چار زندہ راؤنڈز، موبائل فون، نقدی اور سرخ رنگ کی ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خرم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل گلستان جوہر کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق محمد ثاقب سے برآمد موبائل فون لیاقت آباد میں ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس مقابلے کے حوالے سے تھانہ لیاقت آباد میں مزید تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سپر مارکیٹ پولیس نے فٹبال گراؤنڈ سی ون ایریا، الیاس گوٹھ کے قریب کاشف ولد اشفاق کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ کاشف کے قبضے سے 30 بور پستول اور دو زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اکرم غنی ولد خیر غنی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

بن قاسم اسٹیل مل پل کے قریب پولیس مقابلے میں ارشاد علی ولد قربان علی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں