ہومتازہ ترینانڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 47 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 47 افراد جاں بحق

جکارتہ (لارڈ میڈیا): انڈونیشیا کے فلوریس جزیرے میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلہ گزشتہ روز صبح 5 بجے کے قریب آیا۔ محکمہ موسمیات و جیو فزکس کے مطابق زلزلے کی گہرائی صرف 15 کلومیٹر تھی، جس کے باعث سطح زمین پر جھٹکے زیادہ تباہ کن ثابت ہوئے۔

زلزلے اور اس کے بعد آنے والے درجنوں آفٹر شاکس سے سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ماؤمیرے بندرگاہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمینل کی عمارت کا ملبہ مسافروں پر آ گرا جبکہ جہاز سے ملانے والا راستہ ٹوٹنے سے متعدد افراد سمندر میں جا گرے۔

مقامی حکام کے مطابق بعض افراد عمارتوں کا ملبہ گرنے کے باعث نیند میں جاں بحق ہوئے۔ زلزلے کے بعد انڈونیشیا کے دیگر علاقوں میں بھی شدید آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جن میں شمالی سماٹرا میں 6.4 شدت کا جھٹکا شامل ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں اور نقصانات کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں