ہومتازہ ترینسینٹکام کے سربراہ کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ

سینٹکام کے سربراہ کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ

مشرق وسطی (لارڈ میڈیا): امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بحیرۂ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ان کے مشرق وسطیٰ کے دس روزہ دورے کا حصہ تھا۔

سینٹ کام کے مطابق، ایڈمرل بریڈ کوپر نے خطے کے چھ ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بحری جہاز پر موجود امریکی میرینز اور سیلرز سے ملاقات کی۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ایڈمرل بریڈ کوپر اس سال دوسری بار یو ایس ایس ابراہم لنکن پر پہنچے ہیں۔ اس سے قبل وہ فروری میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ہمراہ بھی جہاز کا دورہ کرچکے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مختلف مقامات پر تعینات ہیں، اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی فوجی سرگرمیوں اور بحری موجودگی کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں