ہومتازہ ترینجنگ سے ایران کے معاشی مسائل کئی گنا بڑھ گئے، صدر پزشکیان

جنگ سے ایران کے معاشی مسائل کئی گنا بڑھ گئے، صدر پزشکیان

تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران کے معاشی مسائل مزید سنگین ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی آمدنی میں کمی اور جنگ کے دوران صنعتی تنصیبات کی تباہی نے ملکی معیشت پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ ملک میں قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ اخراجات میں اضافہ اور حکومت کی آمدنی میں کمی ہے۔ تیل کی فروخت میں کمی کے باعث ریاست کی آمدنی بھی کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب مختلف متبادل راستوں سے درآمدی اشیا حاصل کر رہا ہے، جس سے ان کی حتمی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ جنگ کے دوران ملک کے صنعتی ڈھانچے کو پہنچنے والا نقصان معاشی مشکلات کی اہم وجہ ہے۔ فیکٹریوں کی تباہی سے صنعتی پیداوار اور حکومتی ٹیکس آمدنی متاثر ہوئی ہے۔

پزشکیان نے کہا کہ اس صورتحال نے حکومت پر دوہرا مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ ایک طرف ریاست کی آمدنی کم ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب متاثرہ فیکٹریوں کو دوبارہ فعال رکھنے کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مسائل پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئے ہیں، جبکہ ملک کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں