کراچی (لارڈ میڈیا) شہر میں نامعلوم سمت سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے 12 سالہ ارسلان زخمی ہوا جبکہ شرافی گوٹھ لانڈھی معین آباد میں گھر کے اندر فائرنگ سے 45 سالہ لائق شاہ زخمی ہوگیا۔
فوری طبی امداد کے لیے دونوں زخمیوں کو عباسی اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شارع نور جہاں اور شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں نامعلوم سمت سے گولیاں چلائی گئیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔


