ہومتازہ ترینکراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج...

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا) رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں جیکب لائن جمشید ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شہزاد عرف ڈنگر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق فتنہ الخوارج کے منصور گروپ سے ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

گروہ کا سربراہ منصور کنواری کالونی منگھو پیر میں رہا اور کراچی آپریشن کے دوران وزیرستان روپوش ہو گیا۔ گرفتار دہشتگرد نے 2025 میں منصور کی ذہن سازی پر فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی اور تنظیم کے لئے فنڈنگ کا کام سنبھالا۔

گرفتار دہشتگرد نے منگھو پیر میں افراد کو فتنہ الخوارج کے لئے ماہانہ فنڈنگ پر راضی کیا اور رقوم وزیرستان بھجوائیں۔ گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ یہ رقوم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

جون 2026 میں دہشتگرد نے پاک افغان بارڈر کے قریب بیرمل میں منصور سے ملاقات کی جس میں کراچی میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کا کہا گیا۔ اسلحہ اور بارود کراچی بھجوایا گیا اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں