ہوماہم ترینآزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل...

آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل 10 اگست کو ہوگا۔ پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع کے چار انتخابی حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جہاں 82 امیدوار میدان میں ہیں۔

ضلع حویلی میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محسن عزیز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

انتخابی اور سکیورٹی عملہ سمیت پولنگ میٹریل آج شام تک پولنگ سٹیشنز منتقل کر دیئے جائیں گے، جبکہ ضلع باغ کے تین اور حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں کل پولنگ ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے، اور اب ہر قسم کی انتخابی سرگرمی پر پابندی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث باغ اور حویلی کی چار نشستوں پر پہلے انتخابی عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے سات روز میں راولاکوٹ اور سدھنوتی کیلئے انتخابی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے، تاہم امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے مناسب وقت دینا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں