ہوماہم ترینآئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام میں ڈاکٹر معید یوسف کی...

آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام میں ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔ سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز پر 6150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہیں۔ ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی، معیشت اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میں نوجوان نسل کا مثبت کردار، بلند حوصلہ اور مؤثر شمولیت مشترکہ عنصر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامع قومی سلامتی ہر شہری کی تحفظ، عزت، سلامتی اور خوشحالی سے وابستہ ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان کے روشن مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی سوچ، قابلیت، محنت اور بلند عزم پر قرار دیا۔

انہوں نے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 طلبہ کی فکری و علمی تربیت اور مواقع کی فراہمی کے لئے بہترین اقدام ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں