ہوماہم ترینصدر زرداری کا مقامی باشندوں کے حقوق اور ثقافت کیلئے پاکستان کے...

صدر زرداری کا مقامی باشندوں کے حقوق اور ثقافت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت، روایات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

قدیم مقامی باشندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ یہ دن مقامی لوگوں کی خدمات اور ان کے علم، روایات کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جنہیں نسل در نسل محفوظ رکھا گیا ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی رنگا رنگی میں کیلاش اور شمالی پہاڑی علاقوں کے متنوع باشندے شامل ہیں، جو گلگت سے گوادر اور میدانی علاقوں سے چولستان اور تھر کے صحرائوں تک پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے مقامی لوگوں کے حقوق، ثقافت، روایات اور فلاح و بہبود کے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد قدیمی مقامی باشندوں کے علم کا احترام اور ان کی آواز کو سننا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کنونشن پر عمل پیرا ہے، قدیم باشندگان کے حقوق، ثقافت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں