ہومتازہ ترینپنجاب حکومت نے قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل دے...

پنجاب حکومت نے قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے قانونی اور انتظامی اصلاحات کے لیے ریفارمز کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان کو ریفارمز کمیٹی کا چیئرمین و کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

ریفارمز کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کو قانونی و انتظامی اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں ریفارمز سیل قائم کیا جائے گا، جس کے انتظامی و لاجسٹک امور چیف سیکرٹری پنجاب کی مشاورت سے طے ہوں گے۔

کمیٹی کا مقصد پنجاب میں مؤثر قانونی اور انتظامی اصلاحات کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرنا ہے۔ کمیٹی اپنی تجاویز چیف سیکرٹری کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں