لاہور (لارڈ میڈیا) پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان نے مقتول کے ڈرائیور اصغر کو 22 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا۔
پولیس تفتیش کے مطابق لڑکی ملزمہ نے قتل سے تقریباً دو ماہ قبل ڈرائیور سے ٹک ٹاک کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔ لڑکی ملزمہ نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کے بعد عبداللہ طاہر کی معلومات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
واردات کے روز ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال ہوئی، جس میں ملزمان نے عبداللہ طاہر کی کلینک میں موجودگی اور سکیورٹی گارڈز کی غیر موجودگی کی تصدیق کی۔ اس وقت شوٹرز گرومانگٹ روڈ پر پہنچ چکے تھے اور ملزمان نے ریکی کے لیے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔
سی سی ڈی پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی، جس میں اس نے ہنی ٹریپ کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے لیکن تاحال مرکزی شوٹر ارسلان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔


