ہومپاکستاناڈیالہ جیل کی بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کے...

اڈیالہ جیل کی بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) اڈیالہ جیل کے سپرنڈنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی رپورٹ میں بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں دیگر قیدیوں کی طرح سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جیل سپرنڈنٹ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی یا کسی بھی قیدی کو قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جیلوں میں قیدِ تنہائی کی سزا تقریباً ختم ہو چکی ہے اور عدالتیں بھی ایسی سزا نہیں دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعظم کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، تاہم ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا۔

جیل حکام نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی نگرانی خواتین افسران کرتی ہیں، جو ان کی روزمرہ ضروریات کا خیال رکھتی ہیں۔ ان کا روزانہ طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خصوصی طبی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہیں ہر منگل اپنے شوہر سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قیدِ تنہائی کے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسی درخواست کو مسترد کیا جائے۔ اس معاملے کا حتمی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں