ہومUncategorizedانمول عرف پنکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل کی دفعہ...

انمول عرف پنکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل کی دفعہ تبدیل

کراچی (لارڈ میڈیا) پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے چالان میں قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا حتمی چالان منظور کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں اب تبدیلی کر دی گئی ہے۔ مقدمہ فٹ پاتھ سے ملنے والی ایک نامعلوم شخص کی لاش کے بعد درج کیا گیا تھا، جس کی جیب سے انمول پنکی کا نام درج شدہ ڈبیا برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی کی کیمیکل رپورٹ کی روشنی میں قتل کی دفعہ ختم کی گئی کیونکہ رپورٹ میں مرنے والے کی موت نشے کے باعث قرار دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل بالسبب کے مقدمے میں ملزمہ کو قید کی سزا نہیں ہوگی، بلکہ صرف دیت ادا کرنا ہوگی۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں