ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلکامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستانی باکسر سمیت کئی ایتھلیٹس لاپتہ

کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستانی باکسر سمیت کئی ایتھلیٹس لاپتہ

گلاسگو (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز 2026 کے اختتام کے بعد پاکستانی باکسر سمیت مختلف ممالک کے کئی ایتھلیٹس کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسکاٹ لینڈ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ کئی کھلاڑی اپنی ٹیموں کے ساتھ وطن واپس نہیں گئے اور ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ برطانوی ہوم آفس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کی باکسنگ ٹیم کے چار اراکین نُہو باتے، اینجل کاتوشابے، ابراہیم کیمس اور ایملی ناکالیما بھی مقررہ پرواز میں سوار نہیں ہوئے۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے ایک باکسر نے کہا کہ وہ اسکاٹ لینڈ میں پناہ حاصل کر کے بہتر تربیتی سہولیات اور کھیل کے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی باکسر قدرت اللہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان روانہ نہیں ہوئے۔ جب ٹیم حکام ان کے کمرے میں پہنچے تو وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

کامن ویلتھ گیمز گلاسگو 2026 کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تقریباً تین ہزار ایتھلیٹس کی محفوظ واپسی کے لیے پولیس، بارڈر فورس اور یو کے ویزاز اینڈ امیگریشن کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2014 کے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کے بعد بھی متعدد ایتھلیٹس لاپتہ ہوئے تھے جن میں بعض نے بعد ازاں برطانیہ میں پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں