ہومتازہ ترینمسلمان ہونے پر فخر ہے، روزانہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے...

مسلمان ہونے پر فخر ہے، روزانہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہوں، راکھی ساونت

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مذہبی عقائد پر سوال اٹھانے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں اور روزانہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ قرآن پڑھتی ہیں اور اب تک 8 مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے مئی 2022 میں سابق شوہر عادل خان درانی سے نکاح کے وقت اسلام قبول کیا تھا۔ جنوری 2023 میں انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ عادل خان درانی کے ساتھ ان کی شادی صرف 6 ماہ تک قائم رہی، تاہم ان کا ایمان مضبوط ہے۔ وہ فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشا اور تہجد کی نماز پڑھتی ہیں اور قرآن کی تلاوت کرتی ہیں۔

راکھی نے ان لوگوں پر تنقید کی جو ان کے بولی ووڈ سے وابستہ ہونے اور لباس کی وجہ سے ان کے مذہبی عقائد پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان انسان اور خدا کے درمیان ذاتی تعلق ہے اور ان کا پیشہ اس تعلق کا تعین نہیں کرتا۔

راکھی کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں