ہومتازہ ترینعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی

عالمی منڈی (لارڈ میڈیا): عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری کے بعد سامنے آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں