تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو ایران انہیں نشانہ بنائے گا۔
محسن رضائی نے بیان کیا کہ بہت سے جہاز ایرانی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں، اور جو امریکہ کا حکم مانتے ہیں وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر واپس مڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکہ کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔
رضائی نے انکشاف کیا کہ ایران نے یوکرین میں تین اہداف پر حملوں کی تیاری کر لی تھی، تاہم یوکرین نے ایرانی جہاز پر حملہ کرنے کی غلطی تسلیم کی جس کے بعد ایران نے حملے کا ارادہ ترک کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو اپنی غلطی کی قیمت چکانی ہوگی۔


