چھنگ دو (شِنہوا) چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو سے روانہ ہونے والی یا وہاں رکنے والی 31 ٹرین سروسز کو شدید بارشوں کے باعث پیر کے روز عارضی طور پر معطل کیا گیا۔
مقامی ریلوے حکام کے مطابق اس فیصلے سے بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین ژین سمیت دیگر شمالی، شمال مغربی اور جنوب مغربی شہروں کے لئے چلنے والی بعض ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔
یہ اقدام اس پیش گوئی کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ اتوار سے منگل تک چین کے جنوب مغربی سیچھوان اور گوئی ژو صوبوں کے بعض علاقوں اور چھونگ چھنگ بلدیہ میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
گرمیوں میں سفری رش کے عروج کے دوران ٹرین سروسز کی معطلی سے متعلق اس فیصلے میں صورتحال کے مطابق رد و بدل بھی کیا جا سکتا ہے۔
اعلان کے بعد چھنگ دو کے ریلوے سٹیشنوں پر ٹکٹوں کی واپسی اور تبدیلی کے لئے خصوصی کاؤنٹرز قائم ہیں۔


