ہومتازہ ترینچین کی سمندری معیشت میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم...

چین کی سمندری معیشت میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مجموعی سمندری پیداوار 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 55 کھرب یوآن (تقریباً 810.09 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کے جاری اعداد وشمار کے مطابق یہ حجم ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 7.9 فیصد بنتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ چین کی سمندری معیشت مستحکم انداز میں ترقی کر رہی ہے اور اس کی ترقی کا رجحان مثبت ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کے عہدیدار مینگ چھنگ لے نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ملک بھر میں سمندری وسائل کی فراہمی مستحکم رہی ہے جس نے سمندری معیشت کی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

دوسری جانب جنوری سے جون 2026 کے دوران چین کی جہاز سازی کی صنعت نے بھی مضبوط ترقی برقرار رکھی۔ اس عرصے میں نئے جہازوں کے آرڈرز، مکمل ہونے والے جہازوں کی ترسیل اور زیر تکمیل آرڈرز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 105.2فیصد، 34.8 فیصد اور 37.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان تینوں اشاریوں میں عالمی مارکیٹ میں چین کا حصہ بالترتیب 73.9 فیصد، 55.4 فیصد اور 63.3 فیصد رہا جس کے ساتھ چین نے دنیا میں اپنی صف اول کی پوزیشن برقرار رکھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں