ہومتازہ ترینوفاقی وزیر اور سینیٹر طلحہ محمود کا صوبہ ہزارہ کے قیام کا...

وفاقی وزیر اور سینیٹر طلحہ محمود کا صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود نے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے 2010 میں شروع ہونے والی تحریک کے دوران سات نوجوانوں کی شہادت کا ذکر کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ پرانی تحریک ہے۔

سردار یوسف نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے 2014، 2018 اور 2020 میں صوبہ ہزارہ کے قیام کی قراردادیں منظور کی ہیں جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی اس موضوع پر بل پیش کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل لا اینڈ جسٹس کی قائمہ کمیٹیوں کو بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر اور عوام کی متفقہ تحریک ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ہزارہ جا کر عوامی جلسوں میں صوبے کی حمایت کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمنٹ میں صوبہ ہزارہ کا مقدمہ لڑا ہے، اور انتظامی طور پر نئے یونٹس اور صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں