ہومتازہ ترینانتخابات کے دوران لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ...

انتخابات کے دوران لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا، غلام مصطفیٰ مغل

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے موجودہ حالات میں عام انتخابات کو مشکل ترین قرار دیا اور کہا کہ جو حالات تھے یا پیدا کیے گئے ان میں یہ ٹرن آؤٹ کم نہیں۔ جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں ٹرن آؤٹ 46.3 فیصد اور مظفر آباد ڈویژن میں 53 فیصد رہا۔

اتوار کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 5 سیٹیں آئیں۔

آزاد کشمیر میں ایک جمہوری اور عوامی مینڈیٹ سے حکومت بن رہی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 23 نشستوں پر ن لیگ کامیابی حاصل کر چکی ہے، رانا ثنا کا کہنا ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں