دبئی (لارڈ میڈیا): اماراتی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں شدید گرمی کی نئی لہر آئے گی جس سے درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ لہر عراق، کویت، مشرقی سعودی عرب اور امارات کے صحرائی علاقوں کو زیادہ متاثر کرے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ امارات کے بعض مشرقی اور جنوبی علاقوں میں جمعرات تک بارش ممکن ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور گرد آلود موسم کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
ابوظبی کے علاقے الشوامخ میں درجہ حرارت پہلے ہی 50 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔ کویت میں بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


