ہومتازہ ترینآئی سی سی کی امریکی کرکٹر پر 8 سالہ پابندی عائد

آئی سی سی کی امریکی کرکٹر پر 8 سالہ پابندی عائد

دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکی کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
آئی سی سی کے بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔ ان کے خلاف یہ کارروائی ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں کوڈ کی خلاف ورزی کے سبب کی گئی۔ آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر عائد پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں