اسلام آباد (لارڈ میڈیا): انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ عدالت نے دونوں بہنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں اور ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
پولیس نے اشتہاری کی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس کی روشنی میں عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جبکہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔


