عمان (لارڈ میڈیا): اردن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے حکومت کو ایک کھلا خط لکھ کر امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ خط گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکی فوج کی موجودگی اردن کی خودمختاری کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
خط پر دستخط کرنے والوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی اردن کو سکیورٹی، سیاسی اور معاشی خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان نے اس خط کے الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
پیر کو اردنی پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت کی تجویز پیش کی گئی تو دیگر اراکین نے شدید احتجاج کیا جبکہ ایک رکن نے امریکی فوج پر بچوں، خواتین اور بزرگوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ خط عوامی رائے کی کس حد تک نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ اردن میں عوامی رائے کے باقاعدہ سروے نہیں ہوتے۔


