ہومتازہ ترینایم کیو ایم رہنما کا کے ایم سی ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات...

ایم کیو ایم رہنما کا کے ایم سی ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی (لارڈ میڈیا): ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزاد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر فوری اور غیرجانبدار انکوائری ناگزیر ہے، کیونکہ اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود شہر کی سڑکیں اور سیوریج کا نظام تباہ حال ہے۔

طحہٰ احمد خان نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، جوابدہی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام معاملات قانون کے مطابق ہوئے ہیں تو آزاد انکوائری سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، جبکہ عوامی وسائل کے ممکنہ غلط استعمال کی مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مالی، تکنیکی اور فرانزک آڈٹ کرایا جائے، ذمہ دار افسران اور متعلقہ عناصر کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نتائج چاہییں، صرف دعوے نہیں۔

طحہٰ احمد خان نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبوں کی فوری، آزاد اور شفاف تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے عوام کے حقوق اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور پارلیمانی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں