لاہور (لارڈ میڈیا): شاد باغ میں گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی، جس میں ملزم کو نازیبا حرکت کر کے فرار ہوتے دیکھا گیا۔
پولیس افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ ملزم پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکل پر بھاگ گیا۔
ایس پی سٹی نے کہا ہے کہ شاد باغ پولیس کی جانب سے ملزم کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی جو نہ روکا، جس کے بعد ملزم تیز رفتاری کی وجہ سے پل سے گر گیا اور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزم عثمان مسیح کے بازو پر چوٹ آئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔


