ہومپاکستاناوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں متعلقہ وزارتوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں میں سہولیات میں اضافے، دستاویزات کے تصدیقی عمل کی ڈیجیٹائزیشن اور شکایات کے عمل کو سہل بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا نے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی اور جائیداد کی خرید و فروخت کے نظام کو آسان بنانے کے لیے کیو-آر کوڈ متعارف کرایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیو-آر کوڈ کے ذریعے شکایات کے اندراج کی ڈیجیٹائزیشن خوش آئند ہے۔ سفارتخانوں میں کیو-آر کوڈز آویزاں کرکے رسائی میں اضافہ کیا جائے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آگہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نظام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں شام کی شفٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے جبکہ دستاویزات کی تصدیق کی سہولت کو آسان خدمت مرکز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ تصدیقی عمل کو ون-اسٹپ کر دیا گیا ہے اور آئندہ مرحلے میں مکمل ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں