پشاور (لارڈ میڈیا) خیبر پختونخوا میں 9 رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 6050 میٹر بلند تھلو زوم چوٹی کامیابی سے سر کرلی۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق یہ چوٹی ہندوکش پہاڑی سلسلے کی مشکل ترین اور کم سر کی جانے والی چوٹیوں میں شامل ہے۔
ٹورازم اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 8 روزہ دشوارگزار مہم کے بعد کوہ پیماؤں نے تھلو زوم چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا۔ یہ مہم 9 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور 17 جولائی کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ کوہ پیماؤں نے کمراٹ اور چترال کے دشوار گزار راستوں، گلیشیئرز اور برفانی دراڑوں کو عبور کیا۔
اتھارٹی کے مطابق تھلو زوم چوٹی کو پہلی مرتبہ 1971 میں آسٹریلوی اور 2019 میں اطالوی کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا۔


