ماسکو (لارڈ میڈیا): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے ماسکیٹو فلیٹ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس یہ چھوٹی کشتیوں جنگی کارروائیوں میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
پیوٹن نے روسی بحریہ کے افسران سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ایران کے ماسکیٹو فلیٹ کی مؤثریت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجیز کا معاملہ ہے اور ہمارے پاس بھی ایسے چھوٹے جہاز ہیں جن کا وزن کم ہوتا ہے لیکن ان پر جدید ترین ہتھیار نصب ہوتے ہیں۔
اسپوتنک کے مطابق ایران کے ماسکیٹو فلیٹ میں تقریباً 20 غدیر کلاس چھوٹی آبدوزیں اور کئی ہزار تیز رفتار حملہ آور کشتیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہلکے اور تیز رفتار بحری جہاز ایران کی پتھریلی ساحلی پٹی میں چھپائے جا سکتے ہیں جس سے امریکا کے لیے انہیں نشانہ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔


