ہومتازہ ترینپنجاب کے آبی ذخائر میں تیراکی پر 60 روزہ پابندی عائد

پنجاب کے آبی ذخائر میں تیراکی پر 60 روزہ پابندی عائد

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے مون سون کی شدید بارشوں کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عوامی مقامات پر بارش کے پانی میں نہانے اور بغیر اجازت کشتی رانی پر بھی سختی سے ممانعت کر دی ہے۔

یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت آئندہ 60 دنوں کے لیے نافذ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ یہ فیصلے موجودہ موسمی حالات کے تحت انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

پنجاب کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی سطح کافی بلند ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے تیراکی اور غیر قانونی کشتی رانی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

عوامی آگاہی کے لیے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور دفعہ 144 کے نفاذ کی بھرپور تشہیر کی گئی ہے تاکہ لوگ ان خطرناک مقامات سے دور رہیں۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے موسم میں احتیاط برتیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں