ہومتازہ ترینسیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگکے نتیجے میں تین افراد ہلاک

سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگکے نتیجے میں تین افراد ہلاک

سیئٹل (لارڈ میڈیا): امریکی شہر سیئٹل میں اسپیس نیڈل کے قریب فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کو شہر کے سیئٹل سینٹر میں سالانہ ‘بائٹ آف سیئٹل’ فوڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔

سیئٹل فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، فائرنگ شام تقریباً 6 بجے ہوئی، جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سیئٹل کی میئر کیٹی ولسن نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیئٹل پولیس کے اسسٹنٹ چیف ٹائرون ڈیوس کے مطابق، ایک دوسرا مشتبہ شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے اور اسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں مشتبہ افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔

فائرنگ کے دوران کئی افراد اسپیس نیڈل کے اندر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ لابی میں زمین پر بیٹھے ہیں اور ستونوں اور دکانوں کے پیچھے چھپ کر خود کو محفوظ کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ سیئٹل پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔

واشنگٹن کے گورنر باب فرگوسن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور اسے بے مقصد تشدد قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں اور ان امدادی کارکنوں کے ساتھ ہیں جو لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں