ہومتازہ ترینجیفری ایپسٹین کی جائیداد کی وارث کی تفصیلات سامنے آگئیں

جیفری ایپسٹین کی جائیداد کی وارث کی تفصیلات سامنے آگئیں

نیویارک (لارڈ میڈیا): جیفری ایپسٹین کی جائیداد کی وارث بیلاروس میں پیدا ہونے والی ڈینٹسٹ ڈاکٹر کیرینا شولیاک خبروں کی زینت بنی ہیں۔ 2026 میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی ریکارڈ کے مطابق ایپسٹین نے 2019 میں اپنی موت سے قبل شولیاک کو تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے ٹرسٹ کا وارث نامزد کیا تھا۔ تاہم ایپسٹین کے اثاثوں کی منجمدی کی وجہ سے یہ دولت متاثرین کو معاوضہ دینے میں استعمال ہو سکتی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق کیرینا شولیاک 2011 میں طالب علم ویزے پر امریکہ آئیں اور ایپسٹین سے ملاقات کی۔ ایپسٹین نے ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کیے اور پیشہ ورانہ زندگی میں مدد کی۔

دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ شولیاک ایپسٹین کے گھروں اور جائیدادوں کی انتظامی ذمہ داریاں نبھاتی تھیں۔ انہیں ایپسٹین کی قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

ایپسٹین نے نہ صرف شولیاک کو مالی مدد فراہم کی بلکہ ان کے خاندان کے علاج کے اخراجات بھی برداشت کیے۔ تاہم شولیاک پر ایپسٹین کے جنسی جرائم میں شمولیت کا کوئی الزام نہیں ہے۔

ایپسٹین کی موت کے بعد شولیاک نے خود کو عوامی زندگی سے دور کر لیا، مگر حالیہ دستاویزات نے ان کی شناخت کو دوبارہ خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں