ہومپاکستانپاکستان کی امریکا سے 10 ارب ڈالر مالی سہولت کی درخواست

پاکستان کی امریکا سے 10 ارب ڈالر مالی سہولت کی درخواست

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سپورٹ فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور خودکار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے لیے معاشی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امریکی سرمایہ کاری اور تذویراتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔ دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے 10 ارب ڈالر کی دوطرفہ Exchange Stabilization Support Facility کی درخواست دی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کو بھیجی گئی درخواست کی منظوری کی صورت میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، روپے پر دباؤ میں کمی اور مالیاتی ذرائع پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 5 سالہ مالی سہولت کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران جنگ میں پاکستان کے سفارتی کردار کے باعث اسلام آباد کو واشنگٹن سے اقتصادی تعاون کی امید ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ نے اب تک فنڈ کی فراہمی سے متعلق کسی درخواست کی تصدیق نہیں کی، جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں