نوشہرہ (لارڈ میڈیا): نوکری سے نکالے جانے کے بعد انتقام لینے کے لیے ملزم نے اپنے 7 سالہ قریبی رشتے دار بچے کو چھری سے ذبح کر دیا۔ پولیس نے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیا شمروز خان نے ایس پی انویسٹی گیشن شاہ اسد خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
نوشہرہ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم مقتول بچے کا قریبی رشتے دار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے والد نے ملزم کو چوری میں ملوث ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم نے نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ لینے کے لیے 7 سالہ بچے کو چھری سے ذبح کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔


